سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف بمنہ میں احتجاج

سرینگر //بمنہ سرینگر میں ایک بار پر بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے سڑک پر نکل کر سمارٹ میٹروں لگانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ مزدور طبقہ پر منحصر ہے جہاں کے لوگوں کو کوئی آمدنی کا بہتر ذریعہ نہیں ہے اور وہ سمارٹ میٹروں کی بجلی بل ادانہیں کرسکتے ہیں۔

 

 

 

پیر کی صبح بڑی تعداد میں خواتین اور مرد بمنہ روڈ پر سمارٹ بجلی کے میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک طرف کشمیر شدید گرمی کے باوجود بجلی کی کٹوتیوں کی وجہ سے بے حد متاثر ہو رہا ہے اور دوسری طرف ہم ان میٹروں کے مقصد کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ میٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ یہ میٹر کیوں لائے جا رہے ہیں جب کہ مقامی آبادی پہلے دن سے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔احتجاجیوںنے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں۔(سی این آئی)