سمارٹ سٹی پروجیکٹ کیلئے سی ای اوز تعینات

سرینگر/ /سرینگر اور جموں کے شہروں کو سمارٹ سٹی بنانے کے سلسلے میں حکومت نے کل اس پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے چیف ایگزیکٹیو افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق ڈاکٹر فاروق احمد لون ، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی محکمہ سیاحت کو اپنی فرائض کے علاوہ سی ای او سپیشل پرپوز وہیکل شہر سرینگر تعینات کیا گیا جبکہ ایم راجو آئی اے ایس کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اپنے فرائض کے علاوہ سی ای او سپیشل پرپوز وہیکل جموں شہر کے لئے تعینات کیا گیا۔