سمارٹ سٹی مشن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

سرینگر//صوبائی کمشنر بصیرا حمد خان نے کل سمارٹ سٹی مشن کے تحت ایک وسیع شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔انہوںنے ٹیولپ گارڈن میں ایک پودا لگاکر مہم کی شروعات کی۔بعد میں انہوں نے ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی آفس سرینگر سے گاڑیوں کے ایک فلیٹ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جو کہ شجرکاری مہم کا ایک حصہ ہے۔گرین انشیٹو جس کا آغاز پچھلے سال کیا گیا،کے تحت ضلع انتظامیہ نے سرینگر سمارٹ سٹی کے اشتراک سے 2لاکھ پودے لگائے۔شجرکاری مہم31مارچ تک جاری رہے گی تاکہ موسمی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹاجاسکے۔روانہ کی گئی گاڑیوں کا فلیٹ منتخب مقامات پر پورے تقسیم کرے گا۔ان اداروں اورلوگوں کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے جنہوںنے اس سلسلے میں درخواست کی ہے۔رواں سال کی شجرکاری مہم کے دوران ضلع کے سکولوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے ۔مہم کے انعقاد کا مقصد کیمونٹی کو بھی شجرکاری کی طرف راغب کرنا ہے جب کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سڑکوں اور عوامی جگہو ں میں پودے لگائے جائیں گے جب کہ متوقع نتائج حاصل کرنے کے لئے تحصیلداروں کو ا ن کے متعلقہ علاقوں میں مہم کی عمل آوری ورپیڑ پودوں کے رکھ رکھائو کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔