سماج کے کمزور طبقوں کیلئے سکیمیں، گاندربل میں جانکاری کیمپ کا انعقاد

گاندربل//ڈسٹرکٹ آفس ایس سی،ایس ٹی،بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ نے کل بیہامہ گاندربل میں عوام کو کارپوریشن کی سکیموںکے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کے دوران درجہ فہرست ذات،درجہ فہرست قبائل ،پچھڑے طبقوں،جسمانی طور پر ناخیز افراد ،صفائی کرمچاریوں اور قومی اقلیتوں کے لئے سکیموں کے تعلق سے جانکاری دی گئی۔ڈسٹرکٹ منیجر سرینگر وگاندربل اورمحکمے کے آفیسران کے علاوہ بڑی تعداد میں گاندربل کے عوام نے کیمپ میںشرکت کی۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ منیجر نے کارپوریشن کی مختلف سکیموںا ورفوائد کو اجاگر کیا۔