سرینگر//پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر پولیس اسٹیشن نشاط اور آر ایم باغ میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا.جس میں ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او نہرو پارک پی ڈی نتیا کی سربراہی میں منعقدہ ان میٹنگوں میں ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے ۔ پولیس آفیسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ مسائل کوکم سے کم وقت میں حل کرانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اُٹھائے جائینگے جبکہ ضلع انتظامیہ سے جڑے مسائل متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لایا جائے گا۔پولیس آفیسران نے شرکاء پر زور دیا کہ امن و امان کو بنائے رکھنے اور سماج میں پھیلی برائیوں کا قلع قمع کرنے کی خاطر لوگ پولیس کے ساتھ ہر سطح پر تعاون فراہم کریں۔
سماج میں پھیلی برائیوں کا قلع قمع
