سماج میں بھائی چارے کوفروغ دینے کی ضرورت :رانا

 جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صد ر دویندرسنگھ رانانے لوگوںپرزوردیاہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکر سماج میں بھائی چارے کوفروغ دینے میں اپنارول اداکریں تاکہ جموں وکشمیرمیں منافرت پھیلانے والے عناصر کے عزائم کوشکست دی جاسکے۔رانانے کہاکہ ہمیں ہندوستان اورجموں وکشمیرکی قدیم روایات کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست اورملک تعمیروترقی کے زینوں کوپارکرسکے ۔ان خیالات کااظہاردویند رسنگھ رانا بلاک متھوارکے اگھورمیں منعقدہ ’دیوالی ملن‘تقریب کے دوران کررہے تھے جس کاانعقاد دیال سنگھ نے کیاتھا۔ اس دوران دیوالی ملن میں مختلف پنچایتوں کے لوگوں کی کثیرتعدادنے شمولیت کی۔رانانے کہاکہ منافرت ملک کیلئے خطرہ ہے اورجولوگ سماج میں خلیج پیداکرنے کیلئے نفرت پھیلاتے ہیں ان کے عزم کوناکام بنانے کیلئے تمام طبقوں کے لوگوں کوآپسی بھائی چارہ برقراررکھ کردیناچاہیئے۔انہوں نے لوگوں کودیوالی کی مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ دیوالی اندھیرے پر اُجالے کی جیت کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرملک وریاست کومضبوط بنانے کیلئے سماج میں بھائی چارے کومضبوط کرناچاہیئے۔اس موقعہ پر روم دیو سنگھ سابق بی ڈی او،ست دیوسنگھ ،راجیوشرما، غلام مصطفیٰ ، رندیپ سنگھ جموال، رفیق،بشن داس بھگت رام ،پون شرما، رفیق ودیگران نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ۔رانانے پارٹی میں شامل ہونے والے افرادکاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر شام لال شرما بلاک صدر، جگدیپ سنگھ،راکیش بھارتی ، نچھترسنگھ،دیال سنگھ لکی، رویندرسنگھ پیٹر ، بلبیرسنگھ ،سنجیوسنگھ، ریکھالنگہے ، کلدیپ سنگھ جموال، طالب حسین،زورآورسنگھ ،تیج پال سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔