سماجی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیاربنا نا ضروری :دویندر رانا

 جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے ۔موئونٹ لیٹرزی سکول کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہا کہ اس دہائی میں خواتین کی فلاح و بہبود ی کیلئے اقدامات اٹھا ے گئے ہیں لیکن اس سلسلہ میں ابھی اور مثبت اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم ،ان کو صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کے علا وہ ان کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے ۔جمہوری اداروں میں خواتین کی بڑھتی ہو ئی دلچسپی کی تعریف کر تے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ خواتین کی شرکت سے جمہوریت مزید مستحکم ہو گی ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ پرو گرام کی تعریف کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سکولوں میںاس وقت جدید و معیاری تعلیم اشد ضرورت ہے ۔اس پروگرام میں ایس ایس پی سی آئی ڈی ،ڈائریکٹر فلوری کلچر،چیئر مین موئونٹ لیٹرزی سکول ،منیجنگ ڈائریکٹر ودیگران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کی جانب سے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس تقریب کے دوران سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں بچوں کی تعلیم ودیگر شعبوں میں دکھائی گئی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ۔