سلنڈر پھٹنے سے سکمز میں زیر تربیت طالبہ زخمی

سرینگر+بانڈی پورہ //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں شعبہ بی ایس سی (آپریشن تھیٹر) ٹیکنالوجی کی ایک طالبہ اسوقت زخمی ہوگئی جب دوران تربیت آکسیجن سلنڈر کا ریگولیٹر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ واقعہ میں زیر تربیت ایک طالبہ رومانہ کا ہاتھ جھلس گیا۔ اسپتال میں تعینات سیکورٹی عملہ نے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرکے آگ بجھادی۔ادھرژورٹھنگو، اجس کے مقام پر بانڈی پورہ سے سرینگر جانے والی ایمبولینس آگ لگ جانے سے خاکستر ہوگئی تاہم ڈرائیور اور اس میں سوارمریض و تیماردار بال بال بچ گئے ۔ یہ ایمبولنس بانڈی پورہ ضلع ہسپتال سے مریض لیکر سرینگر کیلئے روانہ ہوئی تھی اور جب ژورٹھنگو کے مقام پر پہنچ گئی تو انجن زیادہ گرم ہونے کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔ آگ نے ایمبولینس کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ تاہم ڈرائیور فوری طور پر گاڑی سے نیچے اترا اور مریض و اسکے ساتھ تیمارداروں کو بھی نیچے اترنے میں مدد کی۔ اسکے بعد فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ پہنچ گیا اور پولیس کی ایک ٹیم بھی پہنچی جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔لے کر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اس دوران ڈرائیور اور بغیر کسی گزندکے باہر نکل گئے ۔