سلنڈروں سے لدا ٹرک کھائی میں جاگرا

راجوری //راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں رسوئی گیس سلنڈروں سے بھرا ہو اایک ٹرک گہری کھائی میں جاگراتاہم اس دوران اس کا ڈرائیورمحفوظ رہا ۔ٹرک زیر نمبر جموں سے پونچھ جاتے ہوئے نیالی منجاکوٹ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور گہری کھائی میں جاگرا ۔اس حادثے میں ڈرائیور بال بال بچ گیا جبکہ ٹرک پوری طرح سے تباہ ہوگیا۔دریں اثناء انتظامیہ نے ٹرک کوکھائی سے اٹھاکرلانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔