ممبئی// مشہور اداکار دھرمیندر ،اداکار سلمان خان کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں۔ دھرمیندر نے اپنے فارم ہا¶س سے سلمان کے ساتھ کچھ تصویریں ٹویٹ کیں۔ان میں دونوں اداکار ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے تصویریں کھنچواتے نظرآرہے ہیں۔ سلمان کے ساتھ 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' میں نظر آچکے دھرمیندر نے ٹویٹ کیا،''فارم میں تمہارے اچانک آنے نے میرے دل کو گہرائی تک چھو لیا۔سلمان خان تم میرے لئے ہمیشہ بیٹے جیسے رہوگے ۔''دھرمیندر ان دنوں 'یملا پگلا دیوانہ:پھرسے 'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یہ فلم' یملا پگلا دیوانہ'کا تیسرا سیکوئل ہے اور اس میں کرتی کھربندا،سنی دیول اور بابی دیول جیسے ستارے بھی نظرآئیں گے ۔یواین آئی
سلمان کو بیٹے کی طرح مانتے ہیں دھرمیندر
