سلمان ساگر کاصورہ کا مختلف علاقوںکا دورہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس یوتھ لیڈراورکونسلرسلمان علی ساگر نے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے صورہ کے اونتہ بھون، الٰہی باغ، ڈار محلہ، احمد نگر(90فٹ)، میر محلہ ، شاہ محلہ اور ملہ باغ کے علاوہ دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ایک بیان کے مطابق انہوں نے مختلف مقامات پر مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے جگہ جگہ پر لوگوں کے ساتھ بات کی اور اُن کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کا سدباب کرانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے ہر وقت دستیا ب رہنا اور ان کے مسائل کا ازالہ کرانا اُس کا فرض ہے کیونکہ لوگوں نے  اپنے قیمتی ووٹوں سے اُسے کامیاب بنا یا ہے۔ سلمان ساگر نے کہا ’’ عوامی مفادات کے حامل 70لاکھ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔ان کاموں میں ڈرینج سسٹم کی تجدید کاری، پارک کی تعمیر و تجدید، مقامی سٹیڈیم لائٹنگ اور مائک سسٹم نصب کرنے کے علاوہ قبرستانوں کی دیوار بندی قابل ذکر ہیں‘‘۔