سلدھار،چسانہ اوردرماڑی میں میٹنگوں کاانعقاد

ریاسی//خطے میں امن اوربھائی چارے کوفروغ دینے کے مقصدسے فوج کی جانب سے سلدھار،چسانہ اوردرماڑی میں ولیج ڈیفنس کمیٹی ممبران کے ساتھ الگ الگ میٹنگوں کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران میٹنگوں میںولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کے علاوہ سرپنچوں وپنچوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر گائوں کے لوگوں کودرپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ سماج کے تمام مذاہب کے لوگوں پرزوردیاکہ وہ امن اورسماج میں بھائی چارے کوفروغ دیں ۔انہوں نے کہاکہ متنوع سماج کی خصوصیات کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں امن اوربھائی چار ہ کوعام کرناوقت کاتقاضاہے۔فوج کے عہدیداران نے لوگوں سے کہاکہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورجمہوریت کومضبوط بنائیں۔لوگوں نے فوج کوسماج میں آپسی بھائی چارہ اوربرقراربرقراررکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہاکہ ہم برداشت اوربھائی چارے اورمتنوع معاشرے میں یقین رکھتے ہیں۔متعلقہ علاقوں کے لوگوں نے فوج کامیٹنگ منعقدکرنے کیلئے شکریہ ادا کیاہے ۔