پونچھ// تحصیل مینڈھر کے حلقہ پنچائت سلانی کی عوام پانی بجلی سڑک طبعی سہولیات اور تعلیم سے محروم ہیں۔واضع رہے کہ سلانی پنچائت شہید اورنگ زیب کی پنچایت ہے جنہیں عسکریت پسندوں نے شہید کیا تھا اس دوران اس دور دراز علاقے میں کئی وزراء اور آرمی چیف اور دیگر آہم شخصیات نے دورے کر کے عوام سے کئی وعدے کئے تھے جو اب تک سراب ہی ثابت ہوئے ہیں۔ پنچائت سلانی کے سرپنچ خالد چوہان نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ اب کی پنچایت کے 50فیصد جوان ہند فوج میں کام کر رہے ہیں اور اورنگ زیب جیسا بہادر فوجی اس پنچایت کے گائوں سے تعلق رکھتا تھا۔ انہوں نے کہا مرکز کے وزراء نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہاں پر ہر سہولت فراہم کی جائے گی مگر آج تک انھیں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہ ہو سکا۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں پنچائیت گھر کا سامان تباہ ہو رہا ہے مگر اسکی عمارت مکمل نہیں ہو سکی ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔
سلانی پنچائت میں پانی کی سخت قلت ، 5 کروڑ لاگت والی لفٹ سکیم بیکار
