سلامتی کونسل پاکستان کے خلاف کارروائی کرے :بھیم سنگھ

سرینگر// پنتھرس پارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل کارروائی کرے۔ سامبا ضلع میںپارٹی کی ایک میٹنگ میں ایک قرار داد  منظور کرکے پنتھرس پارٹی نے حکومت ہند پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد اور جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کامعاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے۔ بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر موردی سے اپیل کی کہ وہ  اقوام متحدہ کی مداخلت کے لئے نیویارک جائیں جس سے پاکستان پر جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد وں کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے مناسب دباو بنا سکے۔