سلال پائور اسٹیشن میں ہندی ورکشاپ کا اہتمام

ریاسی//راج بھاشا کو موثر ڈھنگ سے لاگو کرنے کے لئے سلال پائور اسٹیشن میں یک روزہ ہندی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مختلف محکموں کے 18ہندی کارڈینیٹروں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا افتتاح چیف انجینئر(سول) راکیش گوئل نے رواوعیتی چراغ روشن کرکے کیا ۔منیجر(لائبریری) ڈاکٹر پی ایل شرما ،راجبھاشا افسر کلدیپ کمار شرما اور پی جی ٹی ،ہندی،کے وی کے جیوتی پورم سنیل کومت نے دفاتر 
میں راج بھاشا لاگو کرنے کے طریقوں پر لیکچر دیا۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو لیکچر اور پائو پوائنٹ سے ہندی ٹائپنگ کی جانکاری دی گئی،جس کی شرکا نے پریکٹس بھی کی۔راج بھاشا ہندی میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل پر بھی غور کیاگیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںگوئل نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دفاتر میں معمول کا کام ہندی میں کرنے کے لئے کہااور کہا کہ ابتدا ء سے اس میں دشواریاں آئیں گی لیکن ہمیں اس میں خط وکتابت کرنا آسان لگے گا۔تاہم ، انہوںنے سلال پائور اسٹیشن میں ہندی کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا۔