الحمدللہ سعیداللہ فضلی راغب نے6سال4ماہ کی عمر میں رمضان کریم کا پہلاروزہ رکھا ۔اللہ بچے کو علم وعمل کا پیکر اور دین ودنیامیں بے پناہ کامیابیوں سے سرفراز فرمایے۔ آمین قابل ذکر ہے کہ عزیزم سعیدللہ فضلی راغب نے اپنے نرسری کلاس (انگلش میڈیم)میں بھی پوری جماعت میں اول پوزیشن حاصل کی۔بچے کے والد معروف صحافی اور کشمیر عظمیٰ کے کالم نگار ڈاکٹر میم ضادفضلی ،امی نفیسہ خاتون،دادی امینہ خاتون،نانامحمد سلمان اور نانی انیسہ خاتون وجملہ رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے قارئین سے سعیدللہ فضلی کی دینی ودنیوی کامیابی کیلئے دعاء کی درخواست کی ہے۔
سعیداللہ فضلی راغب نےپہلا روزہ رکھا
