دبئی/ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کووڈ -19 کے 1132نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 8274 تک پہنچ گئی ۔ وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے 5مزید افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی ۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 280 مریض صحتیا ب بھی ہوئے ہیں اور فی الوقت مجموعی 1329 افراد صحت یا ب ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں 1132نئے معاملات | ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 92پہنچی
