سعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہونے کا امکان

 جدہ //سعودی ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ سعودیہ میں ذی الحج کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ حج کا اہم رکن یوم عرفات 19 جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عید الاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہونے کا امکان ہے۔