عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض //سعودی عرب میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی لوٹ آئی۔ سعودی عرب کے محقق عبدالعزیز الحصینی نے تصدیق کی کہ اس سال کے موسم کے دوران چوتھی بارش اتوار کی صبح سویرے شروع ہوئی۔محقق نے توقع ظاہر کی کہ بارش مختلف جگہوں میں مختلف ہوگی۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہورہی جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور بعض جگہوں پر طوفانی بارش کی توقع ہے۔الحصینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ بارش کی ابتداء مدینہ منورہ کے مشرقی علاقوں ، پھر حائل کے کچھ حصے، قصیم کے مغرب، مکہ مکرمہ، عسیر، الباحہ اور جازان کے علاقوں میں بارش کے علاوہ الریاض، شمالی گورنری، شمالی الشرقیہ، الصمان اور مشرقی سرحدی علاقوں میں بارش ہوگی۔الحصینی نے اس ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع کی ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بارش اور سردی میں گرم کپڑوں کا اہتمام کریں اور کھلی جگہوں پر بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے گرم کپڑے پہنائیں۔