سستے داموں ادویات کی فروخت

سرینگر //جموں و کشمیر میںلوگوں کو سستے داموں پر ادویات فراہم کرنے کیلئے سال 2022میں جن اوشدھی اسکیم کے تحت مزید 100دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ پردھان منتری جن اوشدھی دیوس کے موقع پر کوٹھی باغ میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے ہر سرکاری اسپتال میں سستے داموں ادویات فراہم کرنے پر زور دیا اور جن اوشدھی کے تحت آنے والے ادویات کو ہر وقت دستیاب رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ جن اوشدھی رفعت نذیر نے بتایا ’’جن اوشدھی نے 40ادویات سے شروع کیا اور ہمارے پاس 1461اقسام کی ادویات اب دستیاب ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ سال 2022میں جموں و کشمیر میں مزید 100جن اوشدھی کی دکانیں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کی ادویات سے مریضوں کو 50سے 80فیصد سستے ادویات فراہم ہوتی ہیں، اس کے علاوہ خواتین کیلئے سستے داموں پر سینٹری پیڈ صرف 1روپے میں فروخت کئے جاتے ہیں۔