سر سید ایجوکیشن مشن نے اشیاء خوردنی ودیگر سامان تقسیم کیا

پونچھ// ٹیم سر سید ایجوکیشن مشن جموں کشمیر نے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی دیہات گلی مدان ، ساوجیاں کے مختلف علاقوں کے ضرورت مند لوگوں میں  اشیاء خوردنی کی تقسیم کی اور500 سے زیادہ افراد میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے۔اس دوران تنظیم کا رضاکاروں کے علاوہ معزز شہری اور پنچایت نماندگان بھی موجود رہے۔غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن مشن کی جانب سے اس دوران کوویڈ 19 اور ویکسی نیشن کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ تنظیم کے چیئر مین پروفیسر سرفراز میر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 18 سے 45 میگا ویکسی نیشن مہم میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ایم ایم خان نے کوڈ-19 وبائی امراض کے دوران سر سید ایجوکیشن مشن کے کردار کو سراہا ۔ خالد خان سرپنچ نے لوگوں کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے اور انتظامی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔جبکہ آفتاب خان وائس چیئرمین سرسید ایجوکیشن مشن نے لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، ماسک پہننے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر غیر سرکاری تنظیم کے رضاکارشکیل احمد ، میر ایس بی ، آزاد خان ، مشتاق میر ، طارق خان ، چوہدری لائق اعجاز صدیقی ، سید طارق شاہ ، شفقت علی ، محمد شفیع میر ، امیر شیخ ، اتندرپال سنگھ ، رفیق میر ، آفتاب خان ، شہزادنائیک ، ساجد مگری اور موجود تھے۔