سری نگر ہوائی اڈے پر پروازیں ایک بار پھر موخر

سری نگر// سری نگر ہوائی اڈے پر جمعرات کو بھی کم روشنی کی وجہ سے صبح کی پروازیں موخرکی گئیں۔
 
ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ کم روشنی کیوجہ سے تمام پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی پروازوں کو بحال کیا جائے گا۔
 
قابل ذکر ہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث گذشتہ دو دنوں کے دوران سری نگر ہوائی اڈے پر 79 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ 7 پروازوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 
ان دو دنوں میں سے منگل کو 42 جبکہ بدھ کو 37 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔
 
وادی میں پیر کی شام سے ہی شروع ہونے والی برف باری سے جہاں ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہو گیا ہے وہیں زمینی ٹرانسپورٹ بھی در ہم وبر ہم ہے۔