سری نگر//موسم میں بہتری کے ساتھ، اتوار کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ائرپورٹ اتھارٹی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا،"ہفتہ کو پورے دن کی برف باری سے کوئی آپریشن نہ ہونے کے بعد، آج ہمارے ہوائی اڈے پر پہلی پرواز اتری ہے"۔
تفصیلات کے مطابق4 جنوری سے اب تک ہوائی اڈے پر 134پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔
جبکہ ہفتہ کو 43 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، جمعرات اور جمعہ کو بھی پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ منگل کو 42 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ بدھ کو 37پروازیں منسوخ ہوئیں۔