سری نگر کے نور باغ میں شبانہ آتشزدگی ، 5رہائشی مکانات ،2 شیڈ تباہ

سری نگر// گذشتہ شب سری نگر کے پالہ پورہ نور باغ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناگ واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ وںکو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کے این او نے اطلاع دی ہے کہ آگ پالہ پورہ کی گنجان بستی میں واقع پمپوش کالونی میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آناً فاناً پھیل گئی۔
بعدازاں فائر ٹینڈرز کو آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچایا گیا ، تاہم اس وقت تک آگ نے پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یاکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔