سری نگر کے شالیمار تصادم میں دوسرا جنگجو بھی ہلاک: پولیس

 
سری نگر//سری نگر کے شالیمار علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان لشکر کے ایک جنگجو کے مارے جانے کے فوراً بعد دوسرا تصادم شروع ہوا ہے، جس میں مزید ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔
 
ایک پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "سری نگر کے شالیمار علاقے کے قریب گاسو میں ایک اور انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار علاقے میں تعینات ہیں۔ انکائونٹر میں ایک اور جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔"
 
قبل ازیں، آئی جی پی کشمیر، وجے کمار نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند سلیم پرے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
 
آئی جی پی کشمیر نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرے 2016 کی ایجی ٹیشن کے دوران 12 شہریوں کے گلے کاٹنے میں ملوث تھا۔