سری نگر کی تاریخی بادام واری 21مارچ کو سیاحوں کیلئے کھلے گی

سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے ساتھ ہی جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع باغ گل لالہ کو عنقریب لوگوں کے لئے کھولا جا رہا ہے وہیں شہر خاص کے رعناواری علاقے میں واقع بادام واری میں بادام کے درختوں پر پھوٹے دلکش شگوفوں کے دیدار سے لوگ 21 مارچ یعنی نوروز عالم سے ہی لطف اندوز ہوں گے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق بادام واری میں ہفتے کی شام ساڑھے چار بجے سے چھ بجے تک ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد اس دلکش سیاحتی مقام کو اتوار سے سیاحوں و مقامی لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
اس ثقافتی پروگرام میں سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ اور محکمہ سیاحت کشمیر کے ناظم ڈاکٹر جی این ایتو شرکت کریں گے۔