سری نگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتے کے روز حساس مقامات پر پہلی بار بڑی سکرینز نصب کر کے ان پر وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم آزادی خطاب کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
انتظامیہ نے سری نگر کے سول لائنز میں کچھ ایک جگہوں، بشمول جہانگیر چوک اور ٹی آر سی کراسنگ پر بڑی سکرینز اور لاﺅڈ اسپیکرز نصب کئے تھے جن پر وزیر اعظم کے خطاب کو راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
جہانگیر چوک اور ٹی آر سی کرانسگ پر یہ بڑی سکرینز فلائی اوورز کے نیچے نصب کی گئی تھیں اور ان پر وزیر اعظم کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے دیکھنے والے اکثر لوگ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے یا سرکاری ملازم۔