سری نگر میں فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// سری نگر کے مضافات میں ایک فوجی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

 

سرکاری زرائع نے بتایا کہ جیکلائی سنٹر رنگریٹ سری نگر میں ایک فوجی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

 

پولیس ذرائع نے مقتول کی شناخت لانس نائیک آکاش کمار کے طور پر کی ہے۔

 

اس دوران ایف کمپنی 133 بٹالین سی آر پی ایف کے ایک اہلکار اپنے پلوامہ کیمپ میں صبح سویرے جاگنگ کرتے ہوئے گر گیا۔

 

 ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ فوجی کو ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

 

ہلاک اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل برج موہن کے طور پر ہوئی ہے۔