سری نگر//سری نگر جموں قومی شاہراہ پر کیلا موڑ رام بن کے نزدیک ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی سہ پہر کو کیلا موڑ رام بن پُل سے ایک گاڑی زیر نمبر JK14-8180
ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری جس وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی رضار کار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ڈرائیور کی شناخت تیرتھ سنگھ ولد بلونت سنگھ ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔