سری نگر// ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اتوار کے روز شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تواُس صورت میں صرف چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو یک طرف چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز برف باری اور بارشوں کا امکان ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں کے ساتھ ساتھ جواہر ٹنل کے آر پار برف باری کا امکان ہے جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔