سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام 41 پروازیں منسوخ

 
سری نگر//سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چلنے والی تمام پروازیں بدھ کو برف باری کی وجہ سے منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
 
سری نگر کے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ 41 پروازیں چلنی تھیں لیکن برف باری کے باعث انہیں منسوخ کرنا پڑا۔
 
ایئر لائنز کے مطابق، مسافروں کو اگلی دستیاب پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
 
جبکہ مقامی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق موسم جلد ہی بہتر ہوسکتاہے۔
 
 ڈائریکٹر اے اے آئی نے امید ظاہر کی کہ کل تمام پروازیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔