سری نگر: آکسیجن سلنڈر دھماکے میں ایک شخص لقمہ اجل

سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے گلشن نگر چھانہ پورہ علاقے میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گلشن نگر سری نگر میں پیر کی سہ پہر کو دکان میں موجود آکسیجن سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قیصر نقشبندی ولد شمس الدین ساکن بڈ شاہ نگر نٹی پورہ سری نگرشدید طورپر زخمی ہوا ۔
 
انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
 
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔