سری نگرمیں غیر مقامی شخص مبینہ طور پر لٹکا ہوا پایا گیا

 
سری نگر// جموں و کشمیر کے سری نگر ضلع میں جمعرات کو ایک غیر مقامی شخص کو مبینہ طور پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
 
پولیس نے اس شخص کی شناخت بہار کے ببلو شاہ کے طور پر کی ہے۔
 
پولیس نے کہا، ”وہ آج صبح سری نگر کے اتھواجن علاقے میں کرائے کے مکان میں لٹکا ہوا پایا گیا“۔
 
پولیس نے مزید کہا، "اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا“۔
 
اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔