سری نگر//سی آر پی ایف کے ایک جوان نے بدھ کو سری نگر کے ایک کیمپ میں خودکشی کر لی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بہار سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل آنند لال نے یہاں صنعت نگر میں 29 بٹالین کے کیمپ میں AK-47 رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اس طرح کا انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔