سری لنکا میں دھماکے کرنے والے کشمیر بھی گئے تھے: سری لنکا فوجی سربراہ

سرینگر/سری لنکا کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ سری لنکا میں دھماکے کرنے والے افراد کشمیر بھی گئے تھے۔

اپریل21کوگرجا گروں اور ہوٹلوں میں ہوئے ان دھماکوں میں مجموعی طور پر253افراد ہلاک اور500زخمی ہوگئے تھے۔

سری لنکا فوج کے مطابق یہ دھماکے کرنے والے بھارت میں کشمیر، کرناٹک اور کیرالہ بھی گئے تھے۔

بی بی سی کو دئے گئے ایک انٹریو میں سری لنکا فوج کے لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیک نے کہا''ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اُن کے مطابق وہ بھارت گئے تھے اور اُنہوں نے بنگالور، کشمیر اور کیرالہ کا دورہ کیا تھا۔''

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اُن کے بھارت جانے کے مقاصد سے باخبر ہیں ؟تو اُنہوں نے کہا''وہ کچھ تربیت پانے گئے ہونگے یا سری لنکا سے باہر دیگر تنظیمو ں کے ساتھ رابطہ بنانے''۔

ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں سری لنکا میں موجودکم سے کم38غیر ملکی بھی شامل تھے ۔