سری لنکا میںپھر ایمرجنسی نافذ

یو این آئی
کولمبو//سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔سری لنکا میں صدرکی تباہ کن معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت آنے اورصدرسے استعفی دینے کے مطالبات پرصدرراجا پکسا نے ایک بارپھرایمرجنس نافذ کردی۔حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے زورپردبانے کے لئے سیکورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات دئیے گئے ہیں۔