سری لنکانے 22 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

ناگاپٹنم//یواین آئی// سری لنکا بحریہ نے بدھ کی دیر رات دو الگ الگ واقعات میں بین الاقوامی بحری حدود کی خلاف ورزی کرکے غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے پر 22 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور ان کی کشتیوں کو بھی ضبط کرلیاہے ۔ریاستی ماہی پروری محکمہ کے افسروں نے جمعرات کو یہاں کہا کہ اس ضلع کے چن کپم ساحلی گاؤں کے نو ماہی گیروں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بین الاقوامی سمندری حدود کے قریب مچھلی پکڑ رہے تھے ۔ایک دیگر واقعہ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ناگاپٹنم اور کرائیکل کے 13 ماہی گیروں کو ان کی کشتی کے س اتھ حراست میں لیاگیا ہے ۔ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لئے ایک کشتی میں کرائیکل سے سمندر میں اترے تھے ۔اس دوران سری لنکا بحریہ کے باضابطہ بیان میں کہا کہ جافنا کے کوولن لائٹ ہاؤس کے شمال – مغرب میں کنکاسنتھورئی کے شمال میں سری لنکا کی بحری حدود پر شمالی بحریہ کمان سے جڑے چوتھے فاسٹ اٹیک فلوٹیلا (4 ایف اے ایف) کے فاسٹ اٹیک کرافٹ کے ذریعہ گشت کے دوران خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔