سری لنکامیںایندھن کی شدید قلت، ملازمین کو اضافی چھٹی دینے کی منظوری

کولمبو:سری لنکا کی حکومت نے پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں کو ہفتے میں چار دن کام کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وہ ایندھن کی شدید قلت کا مقابلہ کرسکیں، اور ان کی اجناس کی پیداوار کے لیے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا کی کابینہ نے پبلک سیکٹر اداروں میں کام کرنے والے مزدروں کو اگلے تین مہینے کے لیے جمعہ کی چھٹی منظور کی ہے کیونکہ انہیں ایندھن کی قلت کے باعث سفر میں مشکلات ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں کھیتی باڑی کی ترغیب دی گئی ہے۔سرکاری معلوماتی دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ مناسب ہے کہ سرکاری حکام کو ایک دن کی چھٹی دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں یا کہیں اور زرعی سرگرمیاں کرکے خوراک کی متوقع قلت کا حل نکال سکیں۔ادھر امریکہ چاہتا ہے کہ کواڈ غیر معمولی اقتصادی کسادبازاری کے درمیان سری لنکا کی فوری مدد کرے ۔امریکہ نے خبردارکیا کہ ایسا نہ کرنے پر سری لنکا میں ‘معاشی دھماکہ’ ہوسکتاہے جو وسیع عدم استحکام اورعلاقائی اثرات کے ساتھ انسانی بحران کا باعث ہوسکتا ہے ۔یوایس کمیٹی آن فارن ریلیشن شپ کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینینڈیز نے بھی سری لنکا کو چینی قرضوں کے جال میں پھنسانے کے لیے راجا پاکسے قبیلے کو مورد الزام ٹھہرایا اورہندوستان کی تعریف کی کہ وہ ایک بحران زدہ کولمبوکو فعال طور پر امداد فراہم کررہاہے ۔