سریکلچر ایمپلائز یونین کا وفد ڈائریکٹر سے ملاقی | کیجول ملازمین سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

سرینگر//جموں و کشمیر سریکلچر ایمپلائز اینڈ ورکرس یونین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین مقصود احمد بٹ کی قیادت میںمحکمہ کے سربراہ منظور احمد قادری سے ملاقی ہوا ۔یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ کو ایک ایماندار ،ملازم دوست،با صلاحیت و ہمدرد سربراہ ملا ہے جس کی محکمہ دوست اور ملازم دوست پالسیوں کی وجہ سے محکمہ کی کھو ئی ہوئی ساخت بحال ہو رہی ہے۔بیان کے مطابق وفد نے ایک میٹنگ میں وفد نے  چند اہم امور پر مدلل بات کی جس میں محکمہ میں کام کررہے کیجول مزدورو ں کا خاص کر ذکر کیا گیا اور باقی ملازمین کے چند اہم معاملات پر بھی بات ہوئی ۔ڈائریکٹر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کی محکمہ کی ترقی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔اور ملازمین و دیگر کیجول لیبروں کے مشکلات دور کرنے کے لئے کام شروع کیاجاچکا ہے اور بہت جلد کارکردگی منظر عام پر آئی گی ۔ منظور احمد قادری نے وفد کو ہمہ جہت کام کرنے کی تلقین کی تاکہ آئندہ محنت کش کرم کشوں کو باعزت روزگار فراہم ہو ۔