سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت بند

بانہال//سرینگر۔جموں شاہراہ پر تازہ برفباری کے نتیجے میں ہفتہ کو پھسلن پیدا ہونے کے بعد اس پرگاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی۔
حکام نے بتایا کہ جواہر ٹنل کے آر پار تازہ برفباری کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا خطرے سے خالی نہیں تھا، اس لئے شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے فی الحال بند کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد جواہر ٹنل کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں در ماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں آج صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبہ جموں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔