سرینگر ۔جموں شاہراہ پرٹریفک بحال

سرینگر/ موسم کی خرابی کے باعث ایک دن کی معطلی کے بعد منگل کو سرینگر۔ جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔

 محکمہ ٹریفک کے مطابق تاہم تاریخی مغل روڑ اور سرینگر۔ لیہہ شاہراہ تازہ برفباری کے بعد دوسرے روز بھی بدستور بندرہیں۔

حکام کے مطابق سرینگر۔جموں شاہراہ کو ایک روز بعد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کو موسم کی خرابی کے بعد گذشتہ روز بند کیا گیا تھا۔

اس شاہراہ پر رامسو اور شیر بی بی کے علاقوں میں زمین کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل ناممکن بن گئی تھی۔