سرینگر ۔جموں شاہراہ مسلسل چھٹے روز بند، وادی میں بحرانی صورتحال پیدا

سرینگر/حالیہ بھاری برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں شاہراہ سوموار کو مسلسل چھٹے روز بند رہی جبکہ وادی میں ضروری اشیا کی شدید قلت نے بحرانی کیفیت اختیار کی ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر چہ شاہراہ سے برف ہٹائی گئی ہے لیکن شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری پسیاں گر آئی ہیں جنہیں صاف کرنے سے پہلے ٹریفک چلانے کی اجازت نہیں د ی جاسکتی ہے۔

کم و بیش3000 گاڑیاں  شاہراہ پر گذشہ چھ روز سے درماندہ پڑی ہیں۔

گاڑیوں کے درماندہ ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر میں کھانے پینے کی چیزوں کی کمی نے اب بحرانی صورت اختیار کی ہے۔

وادی کو پیٹرول اور اس سے بننے والی چیزوں کی بھی شدید کمی لاحق ہوگئی ہے۔

اس دوران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے بھی عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔