سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں

سرینگر //سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ  سے23 اکتوبر سے شارجہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہورہی ہیں ،متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے  یہ ایک بہت بڑی راحت ہے۔’گو فسٹ‘، ائر لائنز جو پہلے گو ایئر تھی ، 23 اکتوبر سے سرینگر اور شارجہ کے درمیان پروازیں شروع کرے گی ، جس سے سفر کا وقت اور اخراجات دونوں کم ہوں گے۔آنے والے ہفتہ کو ،’’گو فسٹ‘‘ رات 8بجکر25منٹ پر سرینگر سے براہ راست پرواز بھرے گی اور توقع ہے کہ 11بجکر25منٹ پر دبئی اترے گی۔ مسافروں کو اس سفر کے لیے صرف 12ہزار500روپے خرچ کرنے ہوں گے۔توار 24 اکتوبر کو ، گو فسٹ پرواز G 84095 شارجہ سے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 25 منٹ پرروانہ ہوگی اور یہاں کے وقت کے مطابق6بجکر20 منٹ پر سری نگر پہنچے گی۔ یہ لاگت اور وقت دونوں کے لحاظ سے بہت کم ہے کیونکہ ہوائی مسافر سرینگر اور شارجہ کے درمیان دہلی یا امرتسر کے راستے پروازیں جانے سے زیادہ اخراجات برداشت کرتے ہیں۔شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے گذشتہ ماہ سرینگر میں کہا تھا کہ بین الاقوامی پروازیں جلد ہی سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شروع ہونگی ، جس سے مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی براہ راست بین الاقوامی رابطہ کی طویل التوا کا مطالبہ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرینگر ہوائی اڈے پر ٹرمینل کو 25ہزارمربع میٹر سے بڑھا کر 63ہزارمربع میٹر کیا جائے گا۔