سرینگر گرینیڈ حملہ: نوعمر لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گٸی

سری نگر// سری نگر میں اتوار کی دوپہر ایک گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی ایک 19 سالہ لڑکی پیر کی صبح ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
 
ایک اہلکار نے بتایا کہ رافعہ بنت نذیر احمد ٹنڈہ ساکن حضرت بل سری نگر آج صبح ایس ایچ ایم ایس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ 
 
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس، ڈاکٹر کملجیت سنگھ نے کہا، ’’وہ صبح 8:00 بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گٸی“۔
 
اس کی موت کے ساتھ ہی کل کے دستی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ 
 
بتا دیں کہ اتوار کی سہ پہر ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ مارکیٹ میں دستی بم دھماکے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔