سرینگر کے مئیراوراتر پردیش کے وزیر گورنر سے ملاقی

جموں//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر جنید عظیم متو نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ متو نے گورنر کو عوامی خدمات سے متعلق ایس ایم سی کی طرف سے بہتر کارکردگی یقینی بنانے کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے ایس ایم سی کی طرف سے متعلقہ علاقے میں صحت و صفائی یقینی بنانے کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ گورنر نے متو کو ایس ایم سی کے مئیر کے طور پر چارج سنبھالنے پر مبارکبادی اور سرینگر شہر کو صاف اور شفاف رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے متو کو شہر سرینگر کے لوگوں کیلئے تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے بھی زور دیا ۔ ادھراتر پردیش کے دیہی ترقی ، صحت و طبی تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندر کمار سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ ڈاکٹرسنگھ اور گورنر نے ملک کے دور دراز علاقوں میں طبی خدمات اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت کے دوران گورنر نے بنیادی سطح پر ترقی یقینی بنانے کیلئے پنچائتی راج اداروں کو استحکام بخشنے کی اہمیت اجاگر کی ۔