سرینگر کے قمرواری علاقے سے ڈوڈہ کے شہری کی لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے قمر واری علاقے سے منگل کوایک50سالہ شہری کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا،جس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لے لیکر طبی لوازمات پوری کرائیں۔
پولیس نے بعد ازاں لاش کی شناخت عبد الغنی لون ولد محمد شعبان لون ساکن ضلع ڈوڈہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جموں کشمیر ہائی کورٹ میں ریکارڈ اسسٹنٹ کے طور تعینات تھا۔