سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبہ جموں میں بھی کورونا کرفیو کا نفاذ

سرینگر// سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے بڈگام، بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں بھی جمعرات کوکورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہے۔صوبہ جموں کے ضلع جموں، کٹھوعہ ادھمپور اور ریاسی اضلاع سے بھی کورونا کرفیو کے نفاذ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے مذکورہ اضلاع میں آج صبح 84گھنٹوں پر مشتمل کورونا کرفیو کا آغاز ہوگیا جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں پیر کی صبح تک کا کورونا کرفیو آج شام سے شروع ہوگا۔ ان اضلاع میںوادی کشمیر کا کپوارہ، بانڈی پورہ اور شوپیان جبکہ جموں کا رام بن، ڈوڈہ، سانبہ، راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ ضلع شامل ہیں۔
حکومت کے مطابق کرفیو کا مقصدکورونا کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو کم کرنا ہے۔ حکومت نے عوام الناس کا تعاون طلب کرتے ہوئے اُنہیں ہر احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔