سرینگر کے سنگرمل سٹی میں شبانہ آتشزدگی،ریستوران خاکستر

 
سری نگر//سری نگر کے سنگرمل سٹی سینٹر میں واقع دو منزلہ ریستوران نرولاس میں اتوار کی دیر رات آگ لگ گئی۔
 
 ریستوران کے مالک عاشق نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم نقصان لاکھوں میں ہے کیونکہ آگ لگنے سے ریسٹورنٹ کی دو منزلیں خاکستر ہوگئیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد آگ اور ایمرجنسی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور عمارت میں موجود قریبی دکانوں کو بچا لیا۔
 
تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔