سرینگر کے رعناواری میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//سرینگر کے رعناواری علاقے میں بدھ کو مشتبہ جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رعناواری میں چھٹی پادشاہی گوردوارہ کے باہر مشتبہ جنگجوﺅں نے 21ویں بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ پھینکا جس سے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔