سرینگر کی غریب خواتین میں100 مفت گیس کنکشن تقسیم

سرینگر// سرینگر میںکل پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین میں 100مفت گیس کنکشن تقسیم کئے گئے۔خوراک امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے ناظم نثار احمد نے ایک تقریب کے دوران کرن نگر میں سونا گیس ایجنسی کے دفتر میں مستحق خواتین میںرسوئی گیس کے کنکشن تقسیم کئے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نثار احمد نے کہا کہ ملک بھر میں دھویں اور آلودگی سے دیہی علاقوں کو پاک کرنے کے لئے یہ پہل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسوئی گیس کے استعمال سے جہاں خواتین کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی، وہیں وہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک کنبے کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ایف سی ایس سی اے نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں سکیم سے مستفید ہونے والی مستحق خواتین کے بارے میں جانکاری دیں تاکہ انہیں بھی سکیم کے دائرے میں لایا جاسکے۔